پارک پر بلڈنگ کی تعمیر کے خلاف سات سالہ بچی کا مودی کو خط

پارک پر بلڈنگ کی تعمیر کے خلاف سات سالہ بچی کا مودی کو خط

7 سالہ بھی نے خط لکھ کر وزیر اعظم سے بڑا مطالبہ کر دیا،تفصیلات کے مطابقبھارت کے دارالحکومت دہلی کی ایک سات سالہ سکول کی بچی نے اپنے پڑوس کے ایک پارک کو بچانے کے لیے عدالت میں درخواست دائر کی ہے اور وزیراعظم نریندر مودی کو ایک خط بھی لکھا ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق نویّا سنگھ نے اپنے ایک کھلے خط میں لکھا کہ میرا خیال ہے آپ مجھے سنیں گئے۔

یہ پارک ہماری لائف لائن ہے۔نویّا کے پڑوس کے پارک میں مقامی انتظامیہ ایک کمیونٹی ہال بنوا رہی ہے۔گذشتہ ہفتے ان کی عرضی پر سماعت کے بعد دہلی کی ہائی کورٹ نے پارک میں ہونے والے تعمیراتی کام کو روک دیا تھا۔نویّا مغربی دلی کے روہنی علاقے میں رہتی ہیں اور یہ پارک ان گھر کے پاس ہی واقع ہے۔

انہوں نے کہاکہ پارک ان کی پسندیدہ جگہ ہے جہاں وہ اس وقت سے جاتی رہی ہیں جب وہ بالکل چھوٹی بچی تھیں۔ وہ اب بھی صبح شام ہر روز اس پارک میں جاتی ہیں۔انھوں نے بتایاکہ میں وہاں اپنے دوستوں سے ملتی ہوں اور کھیلتی ہوں۔ جھولا جھولتی اور اور چھپن چھپائی کھیلتی ہوں۔ میں پارک کو بہت پسند کرتی ہوں کیونکہ اس میں بہت سارے پیڑ لگے ہوئے ہیں۔

وزیر اعظم کو لکھے گئے اپنے دو صفحے کے خط میں انھوں نے لکھا ہے کہ ہر شخص یہی کہتا ہے کہ آپ اس خط کو نہیں پڑھیں گے کیونکہ آپ کے پاس ہر روز ہزار خط آتے ہیں۔ لیکن میں سوچتی ہوں کہ آپ میری سنیں گے۔

یہ پارک ہماری لائف لائن ہے۔ نویّا نے گذشتہ ہفے اپنے وکیل چچا دھیرج کمار کی مدد سے دہلی ہائی کورٹ میں دہلی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے اس پروجیکٹ کےخلاف یہ کہہ کر ایک کیس بھی دائر کیا تھا کہ اس کی تعمیر سے علاقے کے رہائشی کھیلنے کی جگہ اور تازہ ہوا سے محروم ہوجائیں گے۔اس کیس کی اگلی سماعت 18 ستمبر کو ہوگی۔