لاہور میں ٹریفک وارڈن فرض کی ادائیگی کے دوران گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق

لاہور میں ٹریفک وارڈن فرض کی ادائیگی کے دوران گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق

لاہور:صوبائی دارالحکومت لاہورمیں ایک اورٹریفک وارڈن نے فرض کی ادائیگی کے دوران جان دے دی ۔گزشتہ روز کینال روڈ پر گلزارانڈر پاس کے قریب حافظ نعیم کی لاش برآمد ہوئی۔پولیس کے مطابق لاہور کینال روڈ پر رات گئے گلزار انڈر پاس کے قریب آن ڈیوٹی ٹریف وارڈن حافظ نعیم کی لاش برآمد ہوئی ۔

پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق کسی نامعلوم گاڑی نے ٹکر مارکر ہلاک کردیا۔حافظ نعیم کی وردی پر مٹی اور سر پر زخم کے نشانات تھے ۔ پولیس نے لاش کو سروسز اسپتال منتقل کردیاگیا۔ حافظ نعیم چار بچوں کا باپ اور قصور پورہ کا رہائشی تھا۔