چوہدری نثار کل اہم پریس کانفرنس کریں گے،سیاسی صورتحال پرگفتگو متوقع

چوہدری نثار کل اہم پریس کانفرنس کریں گے،سیاسی صورتحال پرگفتگو متوقع

اسلام آباد:سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کل اہم پریس کانفرنس کریں گے۔چوہدری نثار کے ترجمان اسلم شاہد کے مطابق سابق وزیرد اخلہ آج شام 5بجے پنجاب ہاوس اسلام آباد میں اہم پریس کانفرنس کریں گے۔ چوہدری نثار اپنی پریس کانفرنس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال کے ساتھ مسلم لیگ کے اندر کی سیاست کے بارے میں بھی اظہار خیال کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی کے بعض رہنماوں کی جانب سے چوہدری نثار کے طرز عمل پر کافی اعتراض کیا گیا ہے جس پر چوہدری نثارکلپریس کانفرنس میں بات کریں گے۔واضح رہے کہ چوہدری نثار موجودہ وفاقی کابینہ کا حصہ نہیں ہیں اور انہوں نے میاں نوازشریف کی ریلی میں بھی شرکت نہیں کی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز چوہدری نثار نے پرویز رشید کا نام لیے بغیر ان پر شدید تنقید کی تھی اور کہا تھا کہ وہ اتنے معصوم ہیں تو اپنی حکومت کو ڈان لیکس کی رپورٹ منظر عام پر لانے کا مشورہ دیں جب کہ پرویز رشید کی جانب سے بھی وزارت داخلہ سے متعلق بیان دیا گیا تھا۔

مصنف کے بارے میں