سیرالیون میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 467 ہو گئی

سیرالیون میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 467 ہو گئی

فری ٹاؤن:  افریقہ کے شہر سیر الیون میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ہلاک ہونے والوں کی تعداد 467 ہوگئی ۔

میڈیارپورٹس کے مطابق سیرالیون کے دارالحکومت فری ٹاون میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 467افراد ہلاک اور ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے۔ملک کے صدر ارنسٹ بائی یورما نے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ہونے والی تباہی کو قومی آفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے نمٹنے کے لیے ہنگامی رسپانس سینٹر بنایا گیا ہے۔

ہلاکتوں میں اضافے کے باعث سرد خانوں میں لاشیں رکھنے کی جگہ بھی کم پڑ گئی ہے ۔

مصنف کے بارے میں