ٹرمپ انتظامیہ نے متعدد پاکستانی ڈاکٹروں کی ویزا درخواستیں مسترد کر دیں

ٹرمپ انتظامیہ نے متعدد پاکستانی ڈاکٹروں کی ویزا درخواستیں مسترد کر دیں

واشنگٹن:  اس سال ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے امریکا میں کام کرنے کے لیے متعدد  پاکستانی ڈاکٹروں کی ویزا درخواستوں کو مسترد   کیا   گیا ہے۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا میں مقیم ایک پاکستانی ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ امریکا میں کام کرنے کے لیے جے۔ون ویزا   کی درخواست دینا ہوتی ہے  اور اس وقت امریکا میں کام کرنیو الے ڈاکٹروں میں سے دو تہائی کا تعلق بیرون ممالک سے ہے ۔

اس کا مطلب ہے کہ ہر سال امریکا میں ہزاروں نئے ڈاکٹروں کی ضرورت ہوتی ہے  تاہم اس سال پاکستان سے ویزا    کی درخواستیں دینے والے متعدد   ڈاکٹروں کی درخواستیں مسترد   کی گئی ہیں۔

سال  2015   تک  12  ہزار  سے  زائد  پاکستانی  ڈاکٹرز   مختلف  امریکی  اسپتالوں  میں  اپنے  فرائض  انجام  دے  رہے تھے۔

مصنف کے بارے میں