عمران خان کا وادی مہ نور ایک سال میں سیاحوں کے لیے کھولنے کا اعلان

عمران خان کا وادی مہ نور ایک سال میں سیاحوں کے لیے کھولنے کا اعلان

مانسہرہ: پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے ضلع  مانسہرہ  کی  13  ہزار فٹ  بلندخوبصورت وادی مہ نور کو ایک سال کے اندر سیاحوں کیلئے کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔

عمران خان اپنے تین روزہ نجی دورہ شوگران کے آخری روز ہیلی کاپٹر کے ذریعے13ہزار فٹ بلند وادی مہ نور پہنچے تو علاقے کے عوام نے ان کا پر جوش خیرمقدم کیا۔اس موقع پر انہوں نے عوام کو بتایا کہ ہزارہ ڈویژن کے دیگر سیاحتی مقامات کی طرح وادی مہ نور کو بھی اگلے سال مئی تک سیاحت کیلئے کھول دیا جائے گا اوریہاں تک سیاحوں کی رسائی کے لئے جلد روڈ کی تعمیر شروع کر دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ یہاں کے نوجوانوں کو یہیں پر روزگار ملے گا اور علاقے میں خوشحالی آئے گی۔

مصنف کے بارے میں