پی ٹی آئی اور ن لیگ اقتدار کی جنگ لڑ رہے ہیں: بلاول بھٹو

پی ٹی آئی اور ن لیگ اقتدار کی جنگ لڑ رہے ہیں: بلاول بھٹو

مانسہرہ:چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مانسہرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مانسہرہ کے لوگوں نے قیام پاکستان کی جدوجہد میں اہم کردارادا کیا تھا. ہماری حکومت نے ہر شعبے میں کام کیا تاکہ خوشحالی آئے.انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی ایک وفاقی جماعت ہے اور ہر علاقے کی ترقی کا سوچتی ہے۔ہم غریبوں کی خوشحالی کاسوچتےہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ یہاں کے بزرگوں کو یاد ہوگا یہاں پر صرف ایک ضلع ہزارہ ہوتاتھا۔شہید ذوالفقار علی بھٹو نے اس کو ہزارہ ڈویژن کا نام دیا.انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومت میں ہم نے ہزارہ کی دھرتی پر سیکٹروں اسکول و کالج بنائے۔صرف مانسہرہ میں ڈھائی سو اسکول بنوائے،جہاں آج ہزاروں بچے تعلیم حاصل کررہےہیں. صحت ، تعلیم ،روز گار کے یکساں مواقع ملنے چاہییں، عوام کا بنیادی حق ہے کوئی احسان نہیں.انہوں نے کہا کہ عمران خان خود شوکت خانم کی بات کرتے ہیں لیکن نصرت بھٹو کینسر اسپتال کو بند کردیا۔عمران خان نے سیاسی دشمنی میں نصرت بھٹو کینسر اسپتال کو بند کردیا. خان صاحب آپ کوبیگم نصرت کے نام پراعتراض تھا تواس کانام شوکت خانم رکھ دیتے،بند کیوں کیا. تبدیلی کے دعویدار جو تبدیلی لائےہیں وہ ہمیں معلوم ہے.بلاول بھٹو نے عمران خان پر الزام عائد کیا کہ عمران خان  پورے صحت کے نظام کی نجکاری کررہےہیں.

بلاول بھٹو نے کہا کہ یہ جھوٹ بول رہےہیں کہ تعلیم کے شعبے میں انقلاب لے آئےہیں۔عمران خان کہتے ہیں ایک لاکھ بچے پرائیویٹ اسکولوں سے سرکاری اسکولوں میں آئےہیں. اس سال سرکاری اسکولوں کے بد ترین نتائج آئے ہیں. سرکاری اسکولوں میں تعلیم پستی کی طرف جارہی ہے. مگر ان کےلوگوں کے نجی اسکول ترقی پر ترقی کررہےہیں. صحت کے پورے نظام کوخیبرپختونخوا میں تباہ کردیا گیا. نیا خان ہرکسی پرکرپشن کا الزام لگاتے ہیں.بلاول بھٹو نے کہا کہ پی ٹی آئی ہو یا ن لیگ ، دونوں اقتدار کی لڑائی لڑ رہےہیں، ان کو ملک کی کوئی فکر نہیں.لوگوں کے اصل مسائل پر یہ بات نہیں کرتے. انہوں  نے کہا کہ ملکی مسائل کا حل ان کے پاس ہے ہی نہیں ، ان کے پاس نہ اہلیت ہے نہ صلاحیت رکھتے ہیں۔ہم نے پہلے بھی ملک کو نازک صورتحال سے نکال کر جمہوریت پرڈالا ہے.

بلاول بھٹو نے کہا کہآنے والے الیکشن میں بھر پور تیاری سےلڑیں گے اور ہر شعبےکیلیے پالیسی دیں گے.ہم نوجوانوں کیلیے روز گار کے نیے مواقع کھولیں گے، عورتوں کو برابر کےحقوق دیں گے.ہمارا منشور مزدور، تاجر اور عوام دوست ہے.انہوں نے کہا کہ مجھے اللہ کی مدد اور آپ کی طاقت چاہیے، میں غریبوں کی طاقت پر یقین رکھتاہوِں.ایمان سے کہتاہوں، میں اقتدار اپنے لیے نہیں عوام کیلیے چاہتاہوں.انہوں نے جلسے سے شرکاء سے سوال کیا  کہ بتاؤ، کیاآپ میرا ساتھ دوگے؟اگر آپ میرا ساتھ دو گے تو ملک کو آگے بڑھنے سے کوئی نہیں روک سکتا.