لبنانی فوج کاشام کے ساتھ ملحقہ سرحدی علاقے میں داعش کے خلاف عسکری آپریشن

لبنانی فوج کاشام کے ساتھ ملحقہ سرحدی علاقے میں داعش کے خلاف عسکری آپریشن

بیروت: لبنان کی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اْس نے شام کے ساتھ ملحقہ سرحدی علاقے میں دہشت گرد تنظیم داعش کے عسکریت پسندوں کے خلاف عسکری آپریشن شروع کر دیا ہے۔

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق اس آپریشن میں فوج بھاری توپیں بھی استعمال کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ لبنانی ایئر فورس کے لڑاکا طیارے بھی ملک کی زمینی فوج کی مدد کر رہے ہیں۔

اس آپریشن میں راس بعلبک اور قاع کے علاقوں میں موجودداعش کے جگجوؤں کی پوزیشنوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ لبنانی خفیہ اداروں کے مطابق اس علاقے میں ایک ہزار سے زائد عسکریت پسند مورچہ زن ہیں۔

مصنف کے بارے میں