فلوریڈا میں فائرنگ سے ایک پولیس افسر ہلاک، ساتھی زخمی

فلوریڈا میں فائرنگ سے ایک پولیس افسر ہلاک، ساتھی زخمی

فلوریڈا: امریکی ریاست فلوریڈا کے ایک بڑے شہر   کیسیمی کے پولیس چیف جیف اوڈیل نے بتایا ہے  کہ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس افسر ہلاک اور اْس کا ساتھی شدید زخمی ہو گیا ۔

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق فائرنگ کا واقعہ اْس وقت پیش آیا جب پولیس اہلکار  کچھ مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ  کر رہے تھے۔ موقعِ واردات پر موجود بقیہ پولیس اہلکاروں نے حملے میں ملوث ہونے کے شبے میں تین افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ ان کے فرار ہو جانے والے چوتھے ساتھی کی تلاش جاری ہے۔

پولیس چیف نے مبینہ ملزموں کی شناخت نہیں بتائی۔ زخمی پولیس اہلکار کی حالت انتہائی نازک ہے۔ فلوریڈا کے گورنر نے اس واقعے پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔

مصنف کے بارے میں