نواز شریف اور شہباز شریف کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آ گئے!

وزیراعلی محمد شہبازشریف کی پارٹی کے تمام رہنماؤں اور عہدیداروں سے اپیل

نواز شریف اور شہباز شریف کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آ گئے!

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے پارٹی کے تمام راہنمائوں اور عہدیداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسی بیان بازی سے احتراز کریں جس سے قومی اداروں کے احترام پر بالواسطہ یا بلاواسطہ آنچ آنے کا اندیشہ ہوـوزیراعلی نے کہاکہ پاکستان اداروں کے درمیان تصادم کا متحمل نہیں ہوسکتاـ انہوں نے مزید کہاکہ میں مسلم لیگ(ن) کے تمام بہی خواہوں سے بھی یہ کہنا ضروری سمجھتا ہوں کہ وہ کسی بھی ایسی خیال آرائی سے گریز کریں جو قومی اداروں کے وقار اورا حترام کے منافی ہوـ