سارہ لورین نے بالی ووڈ سے امیدیں وابستہ کر لیں

سارہ لورین نے بالی ووڈ سے امیدیں وابستہ کر لیں

ممبئی : پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل سارہ لورین نے بالی ووڈ سے امیدیں وابستہ کر لیں۔ ان کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ میں اپنا مستقبل روشن دیکھ رہی ہوں۔


نجی میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں سارہ لورین نے کہا کہ پاکستان میں فلم انڈسٹری کے علاوہ ٹی وی ڈرامہ سیریلز میں بھی اہم کردار نبھا رہی ہوں۔ انہوں نے کہا نئے پراجیکٹ کے لیے آئندہ برس ممبئی چلی جاو¿ں گی جہاں بڑے بینرز کی 2 فلمیں سائن کروں گی۔سارہ نے کہا بالی ووڈ میں کامیابی کے لیے جہاں اداکاری کے ساتھ ساتھ رقص بہت ضروری ہے وہیں تعلیم یافتہ نئے لوگوں کی بھی بھرپور حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔