بھارت میں خوفناک ٹرین حادثہ ، درجنوں ہلاکتیں اور سینکڑوں زخمی

بھارت میں خوفناک ٹرین حادثہ ، درجنوں ہلاکتیں اور سینکڑوں زخمی

نئی دہلی : بھارت میں خوفناک ٹرین حادثہ درجنوں افرا د کی زندگیاں نگل گیا جبکہ علمناک حادثے میں 100سے زائد زخمی ہو گئے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر کے علاقے کتھولی میں تیز رفتار ٹرین ”اتکل ایکسپریس“ کو حوفناک حادثہ پیش آیا ہے جس میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 23افراد ہلاک اور 100سے زائد زخمی ہو چکے ہیں جبکہ امدادی اداروں کا کہنا ہے کہ حادثہ اتنا خوفناک ہے کہ اس میں مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے جس کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
ٹرین کو کتھولی کے علاقے میں حادثہ پٹری کے اکھڑے ہونے کی وجہ سے پیش آیا اور ٹرین کی 6بوگیاں پٹری سے اتر گئیں ،جس کی وجہ سے تیز رفتار ٹرین کے ڈبے ایک دوسرے کے اوپر چڑھ گئے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور انتظامی افسران جائے حادثہ پر پہنچ گئے جبکہ سہارنپور اور مظفر نگر سے بھی افسران جائے حادثہ پر پہنچ گئے ہیں،دوسری طرف اترپردیش اے ٹی ایس کی ٹیم بھی موقع پر جا رہی ہے جبکہ میرٹھ اور مظفر نگر سے سبھی ایمبولینس حادثہ والی جگہ کے لئے روانہ کر دی گئی ہیں۔