شریف خاندان میں کوئی اختلاف نہیں ہے ۔ ترجمان پاکستان مسلم لیگ (ن)

شریف خاندان میں کوئی اختلاف نہیں ہے ۔ ترجمان پاکستان مسلم لیگ (ن)

لاہور : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ترجمان نے کہاہے کہ شریف خاندان میں اختلاف کی خبر قطعی بے بنیادہے ۔ ایک بیان میں ترجمان نے بتایا کہ شریف خاندان میں اختلاف بعض سیاسی مخالفین کی خواہش ہوسکتی ہے ،جسے خبر کا رنگ دینا افسوسناک امر ہے ۔ انہوں نے کہاکہ تاریخ گواہ ہے کہ ماضی میں شریف خاندان میں نفاق کی کوشش پر وقت کے آمر کو منہ کی کھانا پڑی۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ترجمان نے کہاکہ مخالفین یاد رکھیں شریف خاندان کا اتحاد او راتفاق مثالی ہے جسے ختم نہیں کیاجاسکتا ۔ انہو ں نے کہاکہ حمزہ شہبازشریف این اے 120 کی انتخابی مہم میں اپنا بھر پور کردار ادا کررہے ہیں اور مشاورتی عمل میں بھی پوری طرح شامل ہیں ۔مریم نوازشریف اور حمزہ شہبازشریف مل کر انتخابی مہم کے دوران کارکنوں میں جوش وخروش پیدا کررہے ہیں ۔ ترجمان نے بتایاکہ پرویز ملک کو مسلم لیگ (ن) لاہورکا صدر ہونے کی وجہ سے انتخابی مہم کی ذمہ داری سونپی گئی ۔ اس سلسلے میں قیاس آرائیاں درست نہیں ۔