عمران خان بطور وزیراعظم آ ج رات قوم سے پہلا خطاب کریں گے

عمران خان بطور وزیراعظم آ ج رات قوم سے پہلا خطاب کریں گے
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد:پاکستان کے وزیراعظم عمران خان آج قوم سے خطاب کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایوان صدر میں وزیراعظم کے حلف اٹھانے اور کابینہ کی منظوری کے بعدآج رات 8 بجے قوم سے خطاب کریں گے ۔اپنے خطاب میں وزیراعظم عمران خان قوم کو آئندہ کے لائحہ عمل کے بارے میں آگاہ کریں گے اس کے علاوہ حکومت کے100 دن کے ایجنڈے پر روشنی ڈالیں گے۔


خیال رہے کہ عمران خان کی تقریب حلف برداری گزشتہ روز ایوان صدر میں ہوئی جس میں ملکی و غیر ملکی شخصیات و دیگر نے شرکت کی۔ترجمان پی ٹی آئی فواد چودھری کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے 21 رکنی وفاقی کابینہ کی منظوری دی ہے جس میں 16 وزراءاور 5 مشیر شامل ہوں گے ۔