عمران خان کے ساتھ ہیں،ابہام پیدا کرنے کی ضرورت نہیں:چودھری پرویز الٰہی

عمران خان کے ساتھ ہیں،ابہام پیدا کرنے کی ضرورت نہیں:چودھری پرویز الٰہی
کیپشن: سکرین شاٹ

لاہور:سپیکر پنجا ب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ عمران خان کے ساتھ ہیں،ابہام پیدا کرنے کی ضرورت نہیں جبکہ ڈپٹی سپیکر پی ٹی آئی کے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ نامزد وزیراعلیٰ عثمان بزدار پرکوئی کیس نہیں،وزیراعلیٰ جب منتخب ہوجائیں گے تو اسکی انکوائری ہونی چاہیے۔سپیکر پنجاب اسمبلی نے وزیراعلیٰ کی ووٹنگ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تو ہم الیکشن لڑرہے ہیں باڈی بلڈنگ نہیں کررہے،میں فارورڈ بلاک کےخلاف ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن دلیری سے وزارت اعلیٰ کا انتخاب لڑے،انہوں نے دس سال میں ایسی تیسی پھیر کر رکھ دی ہے،یہ کہتے کچھ ہیں اور کرتے کچھ ہیں۔وزیراعلیٰ اوراپوزیشن کے حامی الگ الگ حصے میں جاتے ہیں جبکہ وزیراعلیٰ کا انتخاب خفیہ نہیں ایوان کی تقسیم سے ہوتاہے۔

خیال رہے کہ آج پنجاب کے وزیراعلیٰ کیلئے آج ووٹنگ ہوگی جس کیلئے پی ٹی آئی کے نامزد ہ کردہ امیدوار عثمان بزدار اور ن لیگ کے حمزہ شہباز کے درمیان مقابلہ ہوگا۔