پاکستان میں جو پیار اور عزت ملی اسے کبھی بھول نہیں سکتا:نوجوت سنگھ سدھو

پاکستان میں جو پیار اور عزت ملی اسے کبھی بھول نہیں سکتا:نوجوت سنگھ سدھو
کیپشن: تصویر بشکریہ انڈین ایکسپریس

لاہور:وزیراعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے بعد بھارتی سیاستدان اور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے کہا ہے کہ پاکستان میں جو پیار اور عزت ملی اسے کبھی بھول نہیں سکتا۔

ذرائع کے مطابق سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو آج واپس اپنے ملک روانہ ہوجائیں گے جبکہ اس سے قبل انہوں نے اپنے دورہ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے پیار اور عزت لیکر جارہاہوں،محبت کی بنیاد رکھی اب اس پر عمارت کھڑی ہونی چاہیے۔

نوجوت سنگھ سدھو نے خواہش کا اظہار کیا کہ انڈین پریمیئرلیگ اور پاکستان سپرلیگ ونرز کے درمیان میچ ہونا چاہیے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز نوجوت سنگھ سدھو کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے گلے ملنے کے بعد بھارتی عوام اور میڈیا میں شدید غم و غصہ پایا جارہا ہے جبکہ سابق کرکٹر کیخلاف غداری کے مقدمہ کا بھی مطالبہ کردیا گیا ہے ۔