میں اپنے قائد عمران خان کا دل سے مشکور ہوں :نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار

میں اپنے قائد عمران خان کا دل سے مشکور ہوں :نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار
کیپشن: سکرین شاٹ

لاہور:نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ میں اپنے قائد عمران خان کا دل سے مشکور ہوں جبکہ اپوزیشن کا بھی جمہوری عمل کو کامیاب بنانے پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق عثمان بزدار نے وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہونے کے بعد اسمبلی میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے پنجاب کی پسماندہ تحصیل کی وجہ سے منتخب کیا گیا، پورے پنجاب میں گڈ گورننس کا اصول بنائیں گےاداروں کومضبوط کریں گے جبکہ کے پی کی طرزپر پنجاب میں پولیس کاماڈل اپنائیں گے ۔

عثمان بزدار نے مزید کہا کہ گڈگورننس ترجیح ہوگی کرپشن کا خاتمہ کریں گے،اپنے قائد کے ویژن سے تمام مشکلات پرقابو پائیں گے،سب سے پسماندہ علاقے سے تعلق رکھتاہوں،میرے گھرمیں آج تک بجلی نہیں ہے۔

قبل ازیں سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ حمزہ شہباز خطاب کریں تودوسری طرف سے بات نہ کی جائے جبکہ نومنتخب وزیراعلیٰ کو مختصر خطاب کرنے کی دعوت تھی۔خیال رہے کہ عثمان بزدار 186 ووٹ لیکر پنجاب کے وزیراعلیٰ کے لئے منتخب ہوگئے ہیں جبکہ ان کے مدمقابل پاکستان مسلم لیگ ن کے حمزہ شہباز شریف نے 159 ووٹ حاصل کئے۔