جلال پور بھٹیاں:گیپکو سب ڈویژن کا انوکھاکارنامہ،زرعی کنکشن لگائے بغیر کسان کو 17 ہزار روپے بل بھیج دیا

جلال پور بھٹیاں:گیپکو سب ڈویژن کا انوکھاکارنامہ،زرعی کنکشن لگائے بغیر کسان کو 17 ہزار روپے بل بھیج دیا

جلال پور بھٹیاں (محمد زاہد منیر نیو نیوز جلالپور بھٹیاں ) محکمہ واپڈا کی چلاکیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں جلال پور بھٹیاں کے نواحی علاقہ میر مختار کے رہائشی محمد بشیر کو بغیر زرعی کنکشن لگائے 17 ہزار روپے کا بل بھیج دیا کسان کا کہنا ہے کہ میں نے 6 ماہ قبل زرعی کنکشن کے لیے ڈیمانڈ نوٹس جمع کروایا تب سے واپڈا دفتر کے چکر لگا رہا ہوں.

واپڈا کی طرف سے کوئی بھی تنصیبات پول ٹرانسفارمر اور میٹر وغیرہ لگائے بغیر مجھے بل بھیج دیا ہے اس مہنگائی کے دور میں تیل استعمال کر کے اپنی فصل کاشت کر رہا ہوں میری اعلی حکام سے مطالبہ ہے کہ نوٹس لیں اور مجھے زرعی کنکشن لگا کر دیا جائے .