سری لنکا نے پہلے ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی

سری لنکا نے پہلے ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی

 سری لنکا نے پہلے ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی، 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں آئی لینڈرز نے ایک صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔

گال ٹیسٹ میں مہمان کیویز دوسری اننگز میں 285 رنز پر ڈھیر ہوئے تو میزبان لنکنز کو جیت کیلئے 268 کا ہدف ملا، جسے ڈیموتھ کرونارتنے کی شاندار 122 رنز کی اننگز نے آسان ترین بنا دیا۔

کرونارتنے چوتھی باری میں سنچری بنانے والے تیسرے سری لنکن اوپنر بن گئے۔ میزبان ٹیم نے ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔ سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 22 اگست کو کولمبو میں کھیلا جائے گا۔