اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان

اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان
کیپشن: image by karachi stock

اسلام آباد: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آغاز میں ملا جلا رجحان دیکھا گیا ہے۔

آج جب مارکیٹ 100 انڈیکس 28 ہزار 764 پوائنٹس پر کھلی اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران  86 سے زائد پوائنٹس گرنے کے بعد 28 ہزار 670 کی سطح تک پر پہنچی پھر سنبھل گئی ۔

اس وقت 100 انڈیکس 13.91 پوائنٹس اضافے کے بعد 28 ہزار 778 کی سطح پر موجود ہے۔

یاد رہے گزشتہ ہفتے عید تعطیلات کے بعد جمعہ کے روز کساد بازاری کا سلسلہ جاری رہا اور 100 انڈیکس 664 پوائنٹس کی کمی کے بعد 28 ہزار 764 کی سطح پر اختتام پذیر ہوا۔

کاروبار کے آغاز میں مارکیٹ  100 انڈیکس 29 ہزار 429 پر کھلی مگر 93.98 پوائنٹس کی کمی کے بعد انڈیکس 29 ہزار 335 پر آ گیا۔مارکیٹ میں بلند ترین سطح 29 ہزار429  پوائنٹس پر دیکھی گئی جبکہ کم ترین سطح 28 ہزار691 رہی۔ مجموعی طور پر53،423،710 حصص کا لین دین ہوا جن کی مالیت 3،323،773،082 پاکستانی روپے رہی۔

اسٹاک مارکیٹ کی خراب کارکردگی پر انٹرویو میں ماہرِ معاشیات  ڈاکٹر اشفاق حسن نے بتایا کہ  مارکیٹ واقعات اور معلومات سے جڑی ہوتی ہے، کوئی بھی واقعہ یا خبر اسے اوپر نیچے کر دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں اگر اچھی خبریں گردش کریں گی اور سیاسی استحکام ہو گا تو اسٹاک مارکیٹ بھی مثبت رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ چونکہ اسٹیٹ بنک نے شرح سود 13.25 فیصد کر دیا ہے اور ایسا تاثر موجود ہے کہ اس میں مزید اضافہ بھی کیا جا سکتا ہے، اس وجہ سے بھی لوگ اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کرنے سے کترا رہے ہیں۔