مون سون بارشوں کا آخری سپیل جاری، محکمہ موسمیات کی مزید بارشوں کی پیشگوئی

مون سون بارشوں کا آخری سپیل جاری، محکمہ موسمیات کی مزید بارشوں کی پیشگوئی
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور: مون سون بارشوں کا آخری سپیل جاری، آج کئی مقامات پر بادل کھل کر برسے، بیشتر مقامات پر موسم گرم اور مرطوب رہا۔

لاہور سمیت کئی مقامات پر آئندہ 12 گھنٹوں میں مزید بارشوں کا امکان ہے۔ کراچی میں بارش کا فی الحال کوئی امکان نہیں لیکن بوندا باندی ہو سکتی ہے۔

پشاور، مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، کوہاٹ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بادل برس سکتے ہیں جبکہ اندرون سندھ اور بلوچستان سمیت بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور مرطوب رہیگا۔

واضح رہے کہ سرگودھا، جھنگ، فیصل آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بادل برسے جس کے بعد نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا اور کئی علاقوں میں بجلی معطل ہوگئی۔