ایف آئی اے کی جج ویڈیو اسکینڈل پر عبوری انکوائری رپورٹ تیار

ایف آئی اے کی جج ویڈیو اسکینڈل پر عبوری انکوائری رپورٹ تیار
کیپشن: Image Source: File Photo

اسلام آباد: ایف آئی اے کی جج ویڈیو اسکینڈل پر عبوری انکوائری رپورٹ تیار، شہباز شریف نے دوران تفتیش سارا معاملہ مریم نواز ڈال دیا  جبکہ مریم نواز نے سارا معاملہ ناصر بٹ پر ڈال دیا۔

 

تفصیلات  کے مطابق،  ایف آئی اے نے جج ویڈیو اسکینڈل پر شہباز شریف اور مریم نواز سے تفتیش کی۔ مریم نواز نے بتایا کہ جج ارشد ملک کی ویڈیو ناصر بٹ نے بنائی، میں نے  ویڈیو کو بنیاد بنا کر پریس کانفرنس کی، ویڈیو جاری کرنے سے پہلے بیرون ملک سے فرانزک آڈٹ کرایا گیا۔

 

ذرائع کے مطابق،  جج ویڈیو سکینڈل کی انکوائری ابھی مکمل نہیں ہوئی، پریس کانفرنس کے وقت موجود دیگر ن لیگی عہدیداروں سے بھی تفتیش کی گئی۔ ویڈیو اسکینڈل کی عبوری انکوائری رپورٹ جمع کرانے ایف آئی اے حکام سپریم کورٹ پہنچ گئے۔

 

یاد رہے سپریم کورٹ جج ارشد ملک کیس کی کل سماعت کرے گی، چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ سماعت کرے گا۔