فواد چوہدری نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کو پاکستان کے استحکام کیلئے ضروری قرار دے دیا

فواد چوہدری نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کو پاکستان کے استحکام کیلئے ضروری قرار دے دیا
کیپشن: Image Credit: Fawad Ch Official Twitter

اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کے فیصلے کو پاکستان کے استحکام کیلئے ضروری قرار دیا ہے۔  
 

توسیع کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد انہوں نے  ٹویٹ میں کہا کہ  آرمی چیف کی عہدے میں توسیع کا نوٹیفکیشن موجودہ سکیورٹی حالات کی سنجیدگی کا ادراک ہے، ہم تاریخ کے اہم دوراہے پر ہیں اور جنرل باجوہ پاکستان کی سکیورٹی پالیسی کے تسلسل کی علامت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے اس فیصلے کو تاریخ میں جگہ ملے گی اور پاکستان کے استحکام کیلئے یہ فیصلہ سنگ میل ثابت ہو گا۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے پیر کے روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں تین سالہ توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔