پیرس سینٹ جرمین کی ٹیم پہلی مرتبہ یوئیفا فٹ بال چیمپئنز لیگ کے فائنل میں پہنچ گئی

پیرس سینٹ جرمین کی ٹیم پہلی مرتبہ یوئیفا فٹ بال چیمپئنز لیگ کے فائنل میں پہنچ گئی

لزبن : پیرس ین جرمین کی ٹیم پہلی مرتبہ یوئیفا فٹ بال چیمپئنز لیگ کے فائنل میں پہنچ گئی ہے۔ فاتح ٹیم نے یکطرفہ مقابلے کے بعد آر بی لیپزنگ کی ٹیم کو 3-0 گول سے ہرا کر ٹائٹل کی دوڑ سے باہر کر دیا۔

مارکنہوس، اینجل دی ماریہ اور جان برناٹ نے ایک ایک گول سکور کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ آر بی لیپزنگ کی ٹیم فاتح ٹیم کے سامنے بالکل بے بس نظر آئی اور میچ میں کوئی بھی گول سکور نہ کر سکی۔ لزبن کے سٹیڈیو ڈا لوز سٹیڈیم میں کھیلے لیگ کے پہلے سیمی فائنل میچ میں پیرس سینٹ جرمین کا مقابلہ جرمنی کی آر بی لیپزنگ سے تھا جس میں پیرس سینٹ جرمین کی ٹیم نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آر بی لیپزنگ کی ٹیم کو یطرفہ مقابلے کے بعد 3-0 گول سے شکست دیکر پہلی مرتبہ لیگ کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

فاتح ٹیم کو کھیل کے پہلے ہاف پر آر بی لیپزنگ کے خلاف 2-0 کی برتری حاصل تھی۔ پہلے ہاف کے بعد بھی پیرس سینٹ جرمین کی ٹیم حریف ٹیم پر حاوی رہی میچ کے 56 ویں منٹ میں پیرس سینٹ جرمین کی ٹیم نے ایک اور گول کر کے مقابلہ 3-0 کر دیا جو کھیل کے آخر تک برقرار رہا۔

پیرس سینٹ جرمین کی طرف سے پہلا گول مارکنہوس نے 13ویں، دوسرا گول اینجل دی ماریہ نے 42 اور تیسرا گول جان برناٹ نے 56 ویں منٹ میں سکور کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ ۔ لیگ کی دو فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان فائنل میچ 23 اگست کو کھیلا جائے گا۔