کورونا وائرس 'ملک بھر میں مزید 11افراد جاں بحق ،613نئے کیسز رپورٹ

کورونا وائرس 'ملک بھر میں مزید 11افراد جاں بحق ،613نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد : ملک بھر میں کورونا وائرس کی مہلک وبا سے مزید 11افراد چل بسے جس کے بعد مجموعی اموات 6201ہو گئیں جبکہ کورونا کے613نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد متاثرین کی تعداد 2لاکھ 90ہزار 445ہو گئی ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کے تازہ اعدادوشمار کے مطابق ملک میں کورونا ایکٹیو کیسز کی تعداد میں مسلسل کمی ہو رہی ہے جو کہ اب 12 ہزار 116 ہے۔سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 26 ہزار 743 ہے۔ پنجاب 95 ہزار742، خیبرپختونخوا 35ہزار401، بلوچستان12 ہزار370، اسلام آباد15ہزار412، آزاد کشمیر2212 اور گلگت بلتستان میں 2565 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔

پنجاب میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہزار185، سندھ میں 2 ہزار331، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 239، اسلام آباد میں 175، بلوچستان میں 138، آزاد کشمیر میں 61 اور گلگت بلتستان میں 61 ہو چکی ہے۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں میں 22 ہزار 859 کوروناٹیسٹ کیے گئے اور تا حال ملک بھر میں اب تک 23 لاکھ 40 ہزار 72 ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔

ملک بھرکے ہسپتا لوں میں130 مریض وینٹی لیٹرپر ہیں۔ ہسپتالوں میں کورونا وینٹی لیٹرزکی تعدادا یک ہزار920 ہے۔ ملک بھر میں 735 ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے سہولیات موجود ہیں اور اس وقت ایک ہزار 241 مریض ہسپتا لوں میں داخل ہیں۔

ملک میں کورونا ٹیسٹنگ صلاحیت یومیہ 60 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ اور 132ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں۔ ملک بھر میں کورونا کے 272128 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں ،743مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔