کورونا وائرس' دنیا بھر میں اموات7لاکھ84ہزار سے متجاوز

کورونا وائرس' دنیا بھر میں اموات7لاکھ84ہزار سے متجاوز

نیویارک:عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں7 لاکھ84ہزار338 اموات ہوچکی ہیں اور دو کروڑ23 لاکھ5 ہزار904 افراد متاثر ہوئے جبکہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد ایک کروڑ50 لاکھ45ہزار 893 ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ اس وبا سے متاثر ہونے والے ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں56 لاکھ55ہزار974 افراد متاثر اور ایک لاکھ75ہزار74 ہلاک ہوئے۔وبا سے متاثر ہونے والے ممالک میں برازیل کا دوسرا نمبر ہے جہاں 34 لاکھ 11 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے جبکہ ایک لاکھ 10ہزار19جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

بھارت میں کورونا مریضوں کی تعداد 27لاکھ 66ہزار سے زائد ہو گئی اور اموات کی مجموعی تعداد 53ہزار 14ہو گئی ہے۔ روس میں کورونا وائرس سے9 لاکھ 32 ہزار 493افراد متاثر ہیں اور 15ہزار 872جان کی بازی ہار چکے ہیں۔جنوبی افریقہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد12ہزار264ہوگئی جبکہ5لاکھ 92ہزار 144افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ میکسیکو میں 5لاکھ31ہزار239افراد متاثر ہیں جبکہ 57ہزار 774اموات ہوئی ہیں۔

دنیا میں کورونا کے پہلے 50لاکھ کیسز 185دن رپورٹ ہوئے جبکہ آخری 50لاکھ کیسز صرف 18دنوں میں سامنے آئے۔کوروناوائرس کا پہلا کیس17نومبر 2019کو رپورٹ ہوا تھا اور 6مارچ کو دنیا بھر میں کیسز کی تعداد 1لاکھ سے زائد ہوگئی۔ دنیا بھر میں اس وقت ایکٹو کیسز کی تعداد 64لاکھ 93 ہزار ہے۔