مراد علی شاہ کی اسد عمر سے ملاقات، کراچی کی بہتری کے حوالے سے اہم پیش رفت

مراد علی شاہ کی اسد عمر سے ملاقات، کراچی کی بہتری کے حوالے سے اہم پیش رفت
کیپشن: ملاقات میں سندھ میں پروجیکٹس کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر سے اسلام آباد میں ملاقات کی ۔ ترجمان مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وفاقی وزیر اسد عمر سے ملاقات کی جس میں وفاقی وزیر علی زیدی ، ایم این اے امین الحق کے علاوہ چیئرمین این ڈی ایم اے جنرل محمد افضل بھی اجلاس میں شریک تھے۔

ترجمان کے مطابق ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ کے ساتھ صوبائی وزراء سید ناصر شاہ اور سعید غنی شریک تھے۔ اجلاس میں کوآرڈینیشن کمیٹی وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت کے درمیان سندھ میں پروجیکٹس کے حوالے سے ضروری کوآرڈینیشن کریں گے۔

واضح رہے کراچی کی ترقی کے لیے تین بڑی سیاسی جماعتوں تحریک انصاف، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان اتحاد کی خبریں سامنے آئی تھیں اور کہا جارہا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ کی سربراہی ایک کمیٹی بھی قائم کر دی گئی تاہم وزیر اعلیٰ سندھ نے کسی بھی قسم کی کمیٹی کے قیام کی تردید کی تھی۔