سونے کی فی تولہ قیمت میں 2300 روپے کی بڑی کمی

سونے کی فی تولہ قیمت میں 2300 روپے کی بڑی کمی
کیپشن: دس گرام سونے کی قیمت میں بھی ایک ہزار 972 روپے کی گراوٹ دیکھی گئی...................فائل فوٹو

لاہور:  ملک بھر میں دو روز مسلسل قیمتیں بڑھنے کے بعد سونے کی قیمتوں کو بریک لگ گئی۔ فی تولہ سونے کی قیمت میں 2300 روپے کی تنزلی دیکھی گئی۔

 
 بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں بیس امریکی ڈالر کی تنزلی دیکھی گئی جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2005 ڈالر سے کم ہو کر 1985 امریکی کرنسی ہو گئی ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت کم ہونے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ حیدر آباد، سکھر، فیصل آباد، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 2300 روپے کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 20 ہزار روپے ہو گئی ہے۔

اُدھر فی تولہ کی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں بھی ایک ہزار 972 روپے کی گراوٹ دیکھی گئی جس کے بعد دس گرام سونے کی نئی قیمت ایک لاکھ دو ہزار 881 روپے ہو گئی ہے۔

دریں اثناء فی تولہ چاندی کی قیمت میں بھی 50 روپے کی گراوٹ دیکھی گئی جس کے بعد چاندی کی نئی قیمت 1ہزار 480 روپے ہو گئی ہے جبکہ دس گرام چاندی کی قیمت 42.86 روپے کم ہونے کے بعد 1268.86 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔