آسٹریلیا نے ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا

آسٹریلیا نے ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

کینبرا: کرکٹ آسٹریلیا (سی اے) نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے جس کی قیادت ایرون فنچ کو سونپی گئی ہے۔ 
آئی سی س ٹی 20 ورلڈکپ کا آغاز 17 اکتوبر سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور عمان میں ہو رہا ہے جس کیلئے کرکٹ آسٹریلیا نے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کیا ہے جس کے کپتان ایرون فنچ ہوں گے جبکہ نائب کپتانی کے فرائض پیٹ کومنز سرانجام دیں گے۔ 
کرکٹ آسٹریلیا کے اعلان کردہ سکواڈ میں ایشٹن اگر، جوش ہیزل ووڈ، جوش اینگلز، مچل مارش، گلین میکس ویل، کین رچرڈسن، سٹیو سمتھ، مچل سٹارک، مارکوس سٹوئنس، مچل سیپوسن، میتھیو ویڈ، ڈیوڈ وارنر اور ایڈم زامپا شامل ہیں۔ 
اسی طرح ریزرو کھلاڑیوں میں ڈین کرسٹن، نتھن ایلس اور ڈینیل سمیس شامل ہیں جنہیں ضرورت پڑنے پر ٹیم میں شامل کیا جا سکے گا۔ آسٹریلین کرکٹ ٹیم ٹی 20 ورلڈکپ میں اپنی مہم کا آغاز 23 اکتوبر کو جنوبی افریقہ کیخلاف شیڈول میچ سے کرے گی۔