واٹس ایپ کا خودکار طریقے سے چیٹ غائب کرنے والے فیچر میں اہم تبدیلی کا اعلان 

واٹس ایپ کا خودکار طریقے سے چیٹ غائب کرنے والے فیچر میں اہم تبدیلی کا اعلان 
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

لاہور: سماجی رابطوں کیلئے دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی ایپلی کیشن واٹس ایپ نے خودکار طریقے سے غائب ہونے والے پیغامات سے متعلق فیچر میں اہم تبدیلی کا اعلان کیا ہے۔ 
واٹس ایپ گزشتہ کچھ عرصے سے 24 گھنٹوں میں خودکار طریقے سے چیٹنگ غائب کرنے والے فیچر پر کام کر رہا ہے اور اب اس میں ایک نئی تبدیلی کا اعلان کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق واٹس ایپ پر پیغامات غائب ہونے والا فیچر اب 3 مختلف دورانیوں کیلئے مختص ہو گا۔ 
واٹس ایپ کے اس فیچر کے تحت 24 گھنٹوں اور 7 دن میں پیغامات غائب ہوتے تھے لیکن اب اس میں 90 دن پر مشتمل دورانیے کا اضافہ بھی کر دیا گیا ہے یعنی اگر صارف چاہے تو اس کے پاس مذکورہ فیچر کے تحت موصول ہونے والے پیغامات 90 روز تک محفوظ رہ سکتے ہیں۔ 
مذکورہ فیچر سے اینڈرائید بیٹا ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے جس کے ذریعے صارف کی جانب سے مخصوص چیٹ کو ان ایبل کرکے 24 گھنٹوں، 7 دن اور 90 دن میں پیغامات کو غائب کیا جا سکتا ہے جبکہ جلد ہی یہ فیچر تمام صارفین کیلئے فراہم کر دی جائے گا۔