کورونا وائرس کے باعث ایک اور ڈاکٹر کی جان چلی گئی

کورونا وائرس کے باعث ایک اور ڈاکٹر کی جان چلی گئی
سورس: file photo

کراچی: کورونا وائرس ایک اور ڈاکٹر کی جان لے گیا۔ ڈاکٹرنسرین مغل وبا ء کے باعث زیرعلاج تھیں ۔ 

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے مطابق ڈاکٹرنسرین مغل نجی اسپتال کی چیف میڈیکل ‏افسرتھیں اور انہوں نے فرنٹ لائن ورکر کے طور پر ویکسی نشین مہم میں حصہ لیا۔

 پی ایم اے کا کہنا ہے کہ کورونا سے اب تک ملک میں 219 ڈاکٹرز شہید ہو چکے ہیں، سندھ ‏میں76، پنجاب77، کےپی 56، بلوچستان میں 6 ڈاکٹرز شہید ہوئے۔

 آزادکشمیر میں3، گلگت میں ایک ڈاکٹر کورونا کے باعث شہیدہوا جب کہ ملک بھر میں31 ‏پیرامیڈیکل اسٹاف بھی کورونا کے باعث شہیدہو چکے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے فرنٹ لاین ورکرز کو نظر انداز کردیا گیا ہے شہدا پیکج اور ‏نہ ہی سول ایوارڈ نہ دینا افسوس ناک ہے۔

سیکرٹری جنرل پی ایم اے ڈاکٹر قیصر سجاد کا کہنا ہے کہ کوویڈ کے باعث جان بحق فرنٹ لاین ‏ورکرز کو کسی قسم کی امداد نہیں دی گئی وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے کسی قسم ‏کے پیکج ہر عمل نہیں کیا گیا۔ ‏