جمیل احمد گورنر سٹیٹ بینک تعینات، نوٹیفکیشن جاری

جمیل احمد گورنر سٹیٹ بینک تعینات، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد: حکومت نے جمیل احمد کو سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کا نیا گورنر تعینات کر دیا ہے اور ان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ 
جمیل احمد اس سے قبل ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک کے فرائض انجام دے چکے ہیں جبکہ وہ سعودی سینٹرل بینک میں بھی اہم عہدے پر رہ چکے ہیں۔
جمیل احمد 1991 سے اسٹیٹ بینک سے وابستہ ہیں اور وہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے عہدے پر بھی رہ چکے ہیں اور اب بطور گورنر سٹیٹ بینک اپنی ذمہ داریاں سرانجام دیں گے۔ 
واضح رہے کہ صدر مملکت عارف علوی نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر آئین کے آرٹیکل 48 ایک، اور سٹیٹ بینک آف پاکستان ایکٹ کے سیکشن 11، اے، ایک کے تحت جمیل احمد کی تعیناتی کی منظوری دی ہے۔ 
یاد رہے کہ سابق گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر کی مدمت ملازمت مئی 2022ءمیں ختم ہو گئی تھی جس کے بعد مرتضیٰ سید نے قائم مقام گورنر کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالیں۔ 

مصنف کے بارے میں