ممنوعہ فنڈنگ کیس، ایف آئی اے نے عمران خان کا موقف مسترد کر دیا

ممنوعہ فنڈنگ کیس، ایف آئی اے نے عمران خان کا موقف مسترد کر دیا

اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کیخلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کی تحقیقات کے معاملے پر عمران خان کا موقف مسترد کر دیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے ممنوعہ فنڈنگ کے حوالے سے عمران خان کے موقف کو مسترد کرتے ہوئے سوالات کے جواب کیلئے دوبارہ نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تین دفعہ نوٹس ایشو کرنے کے بعد عمران خان کے وارنٹس جاری کئے جائیں گے۔
واضح رہے کہ ایف آئی اے نے ممنوعہ فنڈنگ کے معاملے کی تحقیقات کیلئے پی ٹی آئی کے چیئرمین اور جنرل سیکرٹری کو نوٹس جاری کرتے ہوئے پارٹی فنڈز کے ریکارڈ کی تفصیلات طلب کی تھیں۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ایف آئی اے کے نوٹس کے جواب میں کہا تھا کہ آپ کو جوابدہ ہوں نہ ہی معلومات فراہم کرنے کا پابند ہوں۔

مصنف کے بارے میں