لاہور پولیس نے عطاءتارڑ سمیت لیگی رہنماؤں کی گرفتاری کیلئے درخواست دیدی

لاہور پولیس نے عطاءتارڑ سمیت لیگی رہنماؤں کی گرفتاری کیلئے درخواست دیدی

لاہور: صوبائی دارالحکومت لاہور کی پولیس نے وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطا تارڑ اور رانا مشہود سمیت 12 لیگی رہنماؤں کی گرفتاری کیلئے درخواست جمع کرا دی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس کی جانب سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے 12 رہنماؤں کو گرفتار کرنے کی اجازت کیلئے مجسٹریٹ کو درخواست جمع کرائی گئی ہے۔

پولیس کی جانب سے جمع کرائی گئی درخواست میں عطا تارڑ، رانا مشہود، اویس لغاری اور سیف الملوک کھوکھر سمیت دیگر لیگی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری مانگے گئے ہیں۔ 

مجسٹریٹ کو جمع کرائی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمات درج ہیں اور وہ دانستہ طور پر پیش نہیں ہو رہے، ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش مکمل کرنی ہے لہٰذا ان کی گرفتاری کی اجازت دی جائے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا تارڑ اور رانا مشہود کے گھروں پر پولیس نے چھاپے مارے تھے تاہم دونوں افراد گھر پر موجود نہ ہونے کی وجہ سے گرفتار نہیں ہو سکے تھے۔

مصنف کے بارے میں