ایئرلائنز کی آمدن بیرون ملک لے جانے پر پابندی سے لاکھوں افراد بے روزگار ہوجائیں گے: تاجر

ایئرلائنز کی آمدن بیرون ملک لے جانے پر پابندی سے لاکھوں افراد بے روزگار ہوجائیں گے: تاجر
سورس: File

لاہور: ایوان صنعت و تجارت کے صدر میاں نعمان کبیر نے کہا ہے کہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ایئر لائنز کی آمدن بیرون ملک لے جانے پر پابندی لگا کر بہت غلط پیغام دیا ہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایل سی سی آئی کے صدرمیاں نعمان کبیر، سینئر نائب صدر رحمان عزیز اور نائب صدر حارث عتیق نے کہا کہ ایئر لائنز کی آمدن بیرون ملک لے جانے پر قدغن لگانے سے نہ صرف ملکی ساکھ مجروح ہو گی بلکہ بدنامی بھی ہو گی۔ 

اس موقع پر ٹریولز اینڈ ٹورز ایجنٹس ایسوسی ایشن کے نائب صدریوسف رضوی اور گروپ لیڈر میاں عامر نے کہا کہ حکومت کے ایسے اقدام سے ٹکٹس بک کرنے والے 10 ہزارایجنٹس اور کمپنیوں سمیت اس کاروبار سے وابستہ لاکھوں افرادبے روزگار ہو جائیں گے لہذا حکومت کو ایسے اقدام کو واپس لینا چاہیے۔

مصنف کے بارے میں