شہباز گل کے ساتھ دوران حراست جنسی زیادتی کی گئی : عمران خان کا الزام 

شہباز گل کے ساتھ دوران حراست جنسی زیادتی کی گئی : عمران خان کا الزام 
سورس: File

اسلام آباد: چئیر مین تحریک انصا ف عمران خان کا کہنا ہے کہ  تمام تصاویر اور ویڈیوز سے واضح طور پر ظاہر ہوتا ہے کہ  شہباز گل کو ذہنی اور جسمانی طور پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس میں جنسی زیادتی بھی شامل ہے ۔

چئیر مین تحریک انصا ف عمران خان کا اپنے ایک ٹوئیٹر پیغام  میں  کہا کہ بڑے پیمانے پر عوام میں اور ہمارے ذہنوں میں بھی ایک عام خیال ہے کہ یہ بھیانک تشدد کون کر سکتا ہے؟   ہم ذمہ داروں کا پتہ لگانے اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ تشدد انتہائی بھیانک ہے  اسے توڑنے کے لیے ذلیل کیا گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ اب میرے پاس مکمل تفصیلی معلومات ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ آئی سی ٹی پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے کوئی تشدد نہیں کیا۔  تو میرا سوال یہ ہے کہ گل پر تشدد کس نے کیا؟  بڑے پیمانے پر عوام میں اور ہمارے ذہنوں میں بھی ایک عام خیال ہے کہ یہ بھیانک تشدد کون کر سکتا ہے؟ 

عمران خان نے کہا کہ یاد رکھیں عوام ردعمل دیں گے۔  ہم ذمہ داروں کا پتہ لگانے اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔

مصنف کے بارے میں