مہنگائی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی 

مہنگائی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی 
سورس: File

اسلام آباد:  پاکستان میں مہنگائی کی شرح 42 اعشاریہ 3 فیصد کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔

پاکستان ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 18 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے میں 3 اعشاریہ 35 فیصد کا اضافہ ہوا۔ اس سے قبل 28 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے میں 3 اعشاریہ 68 فیصد کا سب سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

ادارہ شماریات کے مطابق ملک کے 17 شہروں میں 50 مارکیٹ پر مبنی سروے کی بنیاد پر 51 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی نگرانی کرتا ہے۔ زیر جائزہ ہفتے میں 51 میں سے 25 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ 11 اشیا کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی اور باقی 15 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

جن اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ان میں ٹماٹر،چکن،پیاز ،خشک دودھ اور بجلی شامل ہیں۔ ایل پی جی،گھی،لہسن،سرسوں کا تیل اور دال مسور کی قیمت میں کمی ہوئی ہے۔ 

ایس پی آئی میں سب سے کم آمدنی والے طبقے یعنی ماہانہ 17 ہزار 732 روپے سے کم آمدنی والے افراد کے لیے ہفتہ وار 1.80 فیصد اور 44 ہزار 175 روپے سے زیادہ ماہانہ آمدنی والے طبقے کے لیے 3.94 فیصد اضافہ ہوا۔

مصنف کے بارے میں