مشکل وقت ختم ہوگیا ،معیشت دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے: مفتاح اسماعیل 

مشکل وقت ختم ہوگیا ،معیشت دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے: مفتاح اسماعیل 
سورس: File

اسلام آبادس: وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ مشکل وقت ختم ہوگیا ہے۔ پاکستان کی معیشت دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ درآمدی بل میں نمایاں کمی آئی ہے جبکہ برآمدات بھی بڑھ رہی ہیں۔ تاجروں کے مسائل کے حل کے لیے تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کو آن بورڈ لیا گیا ہے۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے  لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد سے ورچوئل اجلاس کیا ،وزیر خزانہ کو ملک کی معاشی ترقی میں لاہور چیمبر کے کردار کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں تاجر برادری کو درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا گیا۔

وزیرخزانہ کو بتایا گیا کہ تاجروں کے مسائل بینکوں کے منافع خوری کے رویے سے متعلق تھے ۔  بھاری مشینری کی درآمد کے لیے ایل سی کے مسائل، فاٹا اور پاٹا میں درآمد کے لیے فرق کی شرح اس چیمبر کی آپریشنل کارکردگی کو متاثر کرتی تھی۔وزیر خزانہ نے صدر لاہور چیمبر کی طرف سے شیئر کیے جانے والے مسائل پر جامع غور و خوض کیا اور کہا کہ  مختلف مسائل پہلے ہی حل ہو چکے ہیں جبکہ باقی مسائل کو جلد از جلد حل کر لیا جائے گا۔

 انہوں نے  اسٹیٹ بینک اور ایف بی آر کے متعلقہ حکام کو مسائل حل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تاجروں کے مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کریں۔ وفد نے معاشی استحکام اور ترقی کے لیے موجودہ حکومت کی کوششوں کو سراہا۔

مصنف کے بارے میں