اسلام آباد انتظامیہ کا عمران خان کو ریلی کی اجازت دینے سے انکار 

اسلام آباد انتظامیہ کا عمران خان کو ریلی کی اجازت دینے سے انکار 
سورس: File

اسلام آباد: اسلام اباد انتظامیہ نے تحریک انصاف کو ہفتہ کے روز ریلی کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر کہتے ہیں 23 جولائی سے دفعہ 144 کے تحت اسلام اباد میں 5 سے زائد افراد کے کسی بھی جگہ اکٹھے ہونے پر پابندی ہے۔

عمران خان کی شہباز گل سے متعلق ریلی  کے اعلان کے بعد انتظامیہ حرکت میں آ گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں 5 سے زائد افراد کسی بھی جگہ پر اکٹھا ہونے پر پابندی ہے۔ کسی بھی  جگہ پر جلسے جلوس  ،ریلی اور لوگوں کے اجتماع کی اجازت نہیں ۔

انتظامیہ کے مطابق عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ کسی بھی جگہ پر پانچ سی زائد افراد اکٹھے نہ ہوں  ۔کسی بھی قسم کی خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف قانون کے مطابق ایکشن لیا جائے گا۔

مصنف کے بارے میں