وزیر اعظم شہباز شریف سے ہارورڈ یونیورسٹی امریکا کے طلبہ کی ملاقات 

وزیر اعظم شہباز شریف سے ہارورڈ یونیورسٹی امریکا کے طلبہ کی ملاقات 
سورس: PID

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ہارورڈ یونیورسٹی امریکہ کے طلباء و طالبات کے وفد نے ملاقات کی۔

 وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم نے طلباء سے غیر رسمی گفتگو کے دوران پاکستان کی ترقی کیلئے اپنے وژن کے بارے میں آگاہ کیا۔

ملاقات میں وفد نے وزیرِ اعظم سے ملکی معیشت، آئی ایم ایف، زراعت، صنعت، آئی ٹی اور دیگر شعبوں کے حوالے سے سوالات پوچھے۔ وزیرِ اعظم نے وفد کے کشمیر، پاکستان کے خطے میں پائیدار امن میں کردار اور پاک چین تعلقات کے حوالے سے سوالات کے جوابات دیئے۔ 

وفد نے حکومت اور پاکستانیوں کی مہمان نوازی پر وزیرِ اعظم کا شکریہ ادا کیا۔ ملاقات میں وفاقی وزراء احسن اقبال، مریم اورنگزیب، معاونینِ خصوصی احد چیمہ، سید فہد حسین، جہانزیب خان اور متعلقہ اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

مصنف کے بارے میں