کانگو ریپبلک میں سونے کی کان میں دھماکے سے 20افراد جاں بحق

کانگو ریپبلک میں سونے کی کان میں دھماکے سے 20افراد جاں بحق

کانگو : وسطی افریقی ملک کانگو ریپبلک میں سونے کی ایک کان میں حادثے کے نتیجے میں 20افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ جنوبی علاقے کیوو میں پیش آیا، جہاں کام کے دوران ایک کان اچانک بیٹھ گئی۔حادثے کے نتیجے میں20 افراد ہلاک ہوئے اور متعدد افراد کان میں پھنس گئے ہیں۔ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے ۔