پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 26 دسمبر سے شروع ہوگا

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 26 دسمبر سے شروع ہوگا

برسبین : پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 26 دسمبر سے میلبورن کرکٹ گراﺅنڈ پر شروع ہوگا۔ آسٹریلیا کو پاکستان کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے، کینگروز نے پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 39 رنز سے شکست دی تھی۔
پاکستانی ٹیم مصباح الحق کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ آسٹریلوی ٹیم کی کپتانی کے فرائض سٹیون سمتھ انجام دیں گے۔ یہ میچ ڈے ہوگا اور پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق 4 بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے مابین دوسرا ٹیسٹ 26 سے 30 دسمبر تک میلبورن جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 3 سے 7 جنوری تک سڈنی میں کھیلا جائے گا۔