یورپی پارلیمنٹ کا سوشل میڈیا پر جھوٹی خبروں کے خلاف قانون سازی کا اعلان

یورپی پارلیمنٹ کا سوشل میڈیا پر جھوٹی خبروں کے خلاف قانون سازی کا اعلان

برسلز:یورپی پارلیمنٹ کے اسپیکر مارٹن شلس نے کہا ہے کہ نقصان دہ جھوٹی خبروں کی روک تھام کے لیے یورپ بھر میں قانون سازی کی جانی چاہیے۔ جرمن حکومت بھی اس تناظر میں ایک مسودہ قانون کی تیاری پر کام کر رہی ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یورپی پارلیمان کے اسپیکر مارٹن شلس اور جرمن وزیر انصاف ہائیکو ماس دونوں نے ہی ’جھوٹی اور جعلی خبروں‘ کے پھیلاو¿ کی روک تھام کے لیے آواز بلند کی ہے۔ان جرمن سیاستدانوں نے مختلف انٹرویوز میں زور دیا کہ فیس بک اور دیگر سماجی رابطوں کی ویب سائٹس سے عام ہونے والے ایسے پلیٹ فارمز کے خلاف ٹھوس اقدامات اٹھانا چاہییں، جو جھوٹی خبروں کو عام کر رہے ہیں۔اندیشہ ظاہر کیا کہ کچھ غیر ملکی طاقتیں اپنے مفادات کے حصول کی خاطر بے بنیاد خبریں گھڑ سکتی ہیں۔
ایسے پلیٹ فارمز ایسی بے بنیاد اور جھوٹی خبروں کو حقیقی اور مصدقہ قرار دیتے ہوئے عوامی رائے پر اثر انداز ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔مارٹن شلس اور ہائیکو ماس نے جھوٹی خبروں کی اشاعت اور ان کے پھیلاو¿ کو جمہوریت کے لیے نقصان دہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس عمل کے خلاف باقاعدہ قانون سازی کی ضرورت ہے۔