جاپان میں موٹا ہونا جرم ہے،سزا کیا ہو سکتی ہے جانیئے

جاپان میں موٹا ہونا جرم ہے،سزا کیا ہو سکتی ہے جانیئے

جاپان: جاپانی ویسے تو بڑے سمارٹ نظر آتے ہیں لیکن متعدد موٹے ہوتے ہیں۔جاپانی حکومت کے بنائے گئے ایک قانون ”میٹبو لاء“ کے مطابق چالیس سال سے زائد عمر کے افراد کے موٹا ہونے پر سزا بھی ہوسکتی ہے ۔


جاپانی حکومت نے اس پر ابھی تک سزا تو کسی کو نہیں دی لیکن اس قانون کا فائدہ یہ ہوا ہے کہ جاپان میں موٹے افراد کی تعداد دوسرے ممالک سے کم ہے ۔

چالیس سال سے اوپر کے شہریوں کی قانونی طو رپر کمر 32سے لیکر 36تک ہونی چاہیئے ۔واضع رہے کہ جاپان میں دنیا کے سب سے موٹے سومو ریسلر بھی ہوتے ہیں۔