فضائی سرحدوں کے تحفظ کیلئے پاک فضائیہ کا کردار بہت اہم ہے،نواز شریف

فضائی سرحدوں کے تحفظ کیلئے پاک فضائیہ کا کردار بہت اہم ہے،نواز شریف

اسلام آباد: وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ کے دہشت گردی کے خلاف آپریشن میں موثر کردار کی وجہ سے دہشت گردی کا نیٹ ورک تباہ ہوا ، فضائیہ کی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانے کے لیے تمام وسائل فراہم کریں گے ۔ اسلام آباد میں پاک فضائیہ کے سربراہ سہیل امان نے وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی ، ملاقات میں پاک فضائیہ کی ملکی سرحدوں کے دفاع کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا ۔

ملاقات میں قومی سلامتی کے امور، خطہ اور ملک میں امن و امان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں پاک فضائیہ کے پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا ۔ ائیر چیف نے وزیر اعظم کو پاک فضائیہ کی مہارت اور پیشہ وارانہ تیاریوں کے حوالہ سے بریفنگ دی۔ اس موقع پر وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کا کہنا تھا کہ ملک کی فضائی سرحدوں کے تحفظ اور دہشت گردی کے خلاف میں پاک فضائیہ کا کردار بہت اہم ہے ان کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ نے ملکی دفاع اور قومی سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنے کے لیے ہمیشہ موثر کردار ادا کیا ہے اور حکومت پاک فضائیہ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے گی ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے آپریشن ضرب عضب میں پاک فضائیہ کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ کے دہشت گردی کے خلاف آپریشن میں موثر کردار کی وجہ سے دہشت گردی کا نیٹ ورک تباہ ہوا ، فضائیہ کی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانے کے لیے تمام وسائل فراہم کریں گے ، ملکی فضائی سرحدوں کی حفاظت کے لیے پاک فضائیہ کی کاوشیں قابل تحسین ہیں ۔

مصنف کے بارے میں