چینی پولیس نے سر راہ نازیبا حرکات کرنے والے جوڑوں کو خبر دار کر دیا

چینی پولیس نے سر راہ نازیبا حرکات کرنے والے جوڑوں کو خبر دار کر دیا

بیجنگ: چین کی پولیس نے سوشل میڈیا پر آنے والی خبروں کے بعد چینی شہریوں کو سرِ راہ بوس و کنار کرنے سے منع کر دیاہے ۔
تفصیلا ت کے مطابق چینی پولیس کے اعلی ٰ حکام نے گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر اپلوڈ ہونے والی متعدد ویڈیوز کے بعد یہ فیصلہ کیاہے ۔
ان ویڈیوز میں چینی شہری ( مرد و خواتین ) کو انتہائی نازیبا حرکات کرتے دکھایا گیاہے ۔جو بس اسٹیشن اور سب وے پر کھڑے دیکھائی دیتے ہیں ۔
ان ویڈیوز کے پوست ہونے کے بعد متعدد افراد نے ایسے جوڑوں کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔ایک سوشل میڈیا صارف کا کہناہے کہ کہ وہ ان جوڑوں کو سوچنا چاہیے کہ یہ ایک سب وے ہے ۔
ان سب وے پر آس پاس اگر بچے کھڑے ہوں گے تو ان کے ذہنوں پر کیا اثر پڑتاہے ۔چینی پولیس کا کہناہے کہ وہ ان ویڈیوز کی تحقیقات کر رہے ہیں ۔