گلوبل وارمنگ: ہمالیہ میں برف سالانہ25سینٹی میٹرکم ہور ہی ہے: ماہرین

گلوبل وارمنگ: ہمالیہ میں برف سالانہ25سینٹی میٹرکم ہور ہی ہے: ماہرین

واشنگٹن: امریکی ماہرین نے سیٹلائٹ سے حاصل ہمالیہ کی تازہ تصاویر کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ کوہِ ہمالیہ میں برف کی سطح سالانہ پچیس سینٹی میٹر کم ہو رہی ہے۔سائنسدانوں نے انکشاف کیا ہےکہ امریکی مصنوعی سیاروں کی تازہ ترین سیٹلائٹ تصاویر سے معلوم ہوا ہے کہ دوردراز کے علاقوں میں کیا تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں۔
ہمالیہ کی جاری کردہ نئی تصاویر سے موسمیاتی تبدیلیوں کوواضح کیا گیا ہے۔اس علاقے کے بارے میں ماضی میں زیادہ معلومات دستیاب نہیں تھیں۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ماضی کے مقابلے میں وہاں جمی برف کی مقدار کم ہوئی ہے جس کا اثر پانی کے وسائل پرپڑے گا۔