سعود ی خواتین سے شادی کے خواہش مندوں کو منشیات ٹیسٹ کروانا لازمی قرار

سعود ی خواتین سے شادی کے خواہش مندوں کو منشیات ٹیسٹ کروانا لازمی قرار

ر یاض: سعودی حکومت نے سعودی خواتین سے شادی کے خواہشمند غیرملکیوں کے منشیات بارے میڈیکل ٹیسٹ کی توثیق کردی۔سعودی خواتین سے سعودی عرب میں شادی کرنے والے غیرملکیوں کو منشیات بارے میڈیکل ٹیسٹ کروانا ہوگا۔

جمعہ کو سعودی ذرائع ابلاغ نے وزارت صحت کے حوالہ سے بتایا ہے کہ حکومت نے سعودی خواتین سے شادی کے خواہشمند غیرملکیوں کے منشیات بارے میڈیکل ٹیسٹ کی توثیق کردی ہے۔جس کا مقصد نشئی غیرملکیوں کی سعودی خواتین سے شادی کی حوصلہ شکنی کرنا اور سعودی خواتین کو ایسے افراد سے شادی کے بعد پیش آنے والے سماجی مسائل اور دیگر مشکلات سے چھٹکارہ دلواناہے ۔

سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ تمام اسپتالوں اور کلینکس کو ہدایت کر دی گئی ہے کہ آئندہ سے سعودی مرد یا خاتون سے شادی کے خواہش مند افرد کا منشیات کے استعمال بارے طبی ٹیسٹ لازمی ہو گا اور سعودی خواتین سے شادی کی اہلیت کی شرائط میں بھی اس میڈیکل ٹیسٹ کو شامل کر دیا گیا ہے ۔