بھارت میں سات برسوں کے دوران پولیس تشدد سے 600افراد ہلاک

 بھارت میں سات برسوں کے دوران پولیس تشدد سے 600افراد ہلاک

نئی دہلی :بھارت میں جرائم کے خاتمے کیلئے تعینات کی گئی پولیس شہریوں کی ہلاکت کی ذمہ دار بن گئی،سات برسوں کے دوران بھارت میں پولیس کی زیر حراست تشددمیں 600 افراد کو ہلاک کیاگیا۔

زیادہ تر مشکوک افراد پولیس کی حراست میں ہونے والے تشدد سے مرجاتے ہیں،بھارتی ٹی وی کے مطابق ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ بھارت میں پولیس کی زیر حراست 600 افراد ہلاک ہوئے ۔
یہ ہلاکتیں 2009 سے 2015 کے درمیان ہوئیں۔ہیومن رائٹس واچ کے مطابق بھارتی پولیس گرفتاریوں کے مروجہ طریقہ کار پر عمل ہی نہیں کرتی ،زیادہ تر مشکوک افراد پولیس کی حراست میں ہونے والے تشدد سے مرجاتے ہیں۔