حکمران لیگ کیلئے نیا امتحان شروع,پی ٹی آئی نے پیپلزپارٹی کی جانب ہاتھ بڑھا دیا

حکمران لیگ کیلئے نیا امتحان شروع,پی ٹی آئی نے پیپلزپارٹی کی جانب ہاتھ بڑھا دیا

اسلام آباد: حکومت مخالف تحریک شروع کر نے کیلئے پی ٹی آئی نے پیپلزپارٹی کی جانب ہاتھ بڑھا دیا۔ تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ پر بحث کرانے کیلئے قومی اسمبلی میں تحریک التوا بھی جمع کرا دی گئی۔شاہ محمود قریشی اور شیریں مزاری نے قومی اسمبلی میں تحریک التواءجمع کرا دی۔ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد میں سست روی پر حکومت پر تنقید،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی رپورٹ پر بحث کرانے کا مطالبہ کر دیا۔شاہ محمود قریشی نے سید خورشید شاہ کو فون کیا اورسیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔اپوزیشن لیڈر نے پی ٹی آئی کے وفد کو ملاقات کیلئے چیمبر میں بلا لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی پیپلزپارٹی کے رہنماﺅں کو حکومت کیخلاف مشترکہ احتجاجی تحریک شروع کرنے کیلئے قائل کریں گے ،ملاقات میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوںکی مشترکہ حکمت عملی سے متعلق غور بھی کیا جائے گا۔

مصنف کے بارے میں